فیس بک اور انسٹاگرام میں کم عمر صارفین کے تحفظ کیلئے نئے ٹولز متعارف

میٹا کی جانب سے نئے ٹولز کا اعلان کیا گیا / فوٹو بشکریہ میٹا
میٹا کی جانب سے نئے ٹولز کا اعلان کیا گیا / فوٹو بشکریہ میٹا

کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام میں بائی ڈیفالٹ پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔

پرائیویسی سیٹنگز میں اس تبدیلی کا مقصد کم عمر صارفین کو 'مشتبہ بالغ' افراد سے بچانا ہے۔

اب جب بھی کم عمر افراد فیس بک اکاؤنٹ سائن اپ کریں گے تو انہیں خودکار طور پر زیادہ پرائیویسی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ایسے اکاؤنٹس جو اس اپ ڈیٹ سے پہلے سے موجود ہیں، انہیں بھی یہی سیٹنگز اپنانے کے لیے نوٹیفکیشنز کے ذریعے کہا جائے گا، مگر یہ فیصلہ انہیں خود کرنا ہوگا۔

میٹا کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایسے اکاؤنٹس کو رپورٹ یا بلاک کیا جائے گا جو کم عمر صارفین سے رابطہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اس طرح کا فیچر انسٹاگرام میں 2021 میں بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد کم عمر صارفین کو مشتبہ افراد سے بچانا تھا۔

ایسے مشتبہ اکاؤنٹس فرینڈز سجیسٹ میں بھی کم عمر صارفین کو نظر نہیں آئیں گے۔

کمپنی کے مطابق نئے ٹولز سے کم عمر صارفین کو بالغ افراد کی جانب سے بھیجے جانے والے نامناسب میسجز سے بچانا ممکن ہوگا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ نوجوانوں کے تحفظ کے لیے زیادہ کام نہیں کررہے۔

میٹا پر اس حوالے سے سب سے زیادہ دباؤ ڈالا جاتا ہے اور اسی لیے نئے ٹولز متعارف کرائے جارہے ہیں۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ایک ایسا گلوبل پلیٹ فارم نوجوانوں کے لیے تیار کیا جارہا ہے جہاں مختلف مسائل کی روک تھام کے لیے کام کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے کم عمر صارفین کے لیے آن لائن ٹپس بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ ان تک نامناسب مواد کی رسائی ممکن نہ ہوسکے۔

16 سال سے کم عمر (مخصوص ممالک میں 18 سال سے کم عمر) افراد جب نیا فیس بک اکاؤنٹ بنائیں گے تو نئی پرائیویسی سیٹنگز بائی ڈیفالٹ کام کرے گی۔

مزید خبریں :