Time 28 اکتوبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک کے بانی کی دولت میں ایک سال میں 100 ارب ڈالرز کی کمی

مارک زکربرگ / فائل فوٹو
مارک زکربرگ / فائل فوٹو

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں ایک سال کے دوران 100 ارب  ڈالرز کی کمی آچکی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او کی دولت میں 27 اکتوبر کو 11 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی۔

ستمبر 2021 میں ان کے اثاثے 142 ارب ڈالرز تھے جو اب 37.7 ارب ڈالرز پر پہنچ چکے ہیں۔

میٹانے ورچوئل رئیلٹی پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے مگر یہ اس کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر مارک زکربرگ کے اثاثوں پر پڑا ہے۔

میٹا کے حصص کی قیمتوں میں 27 اکتوبر کو 24 فیصد کمی آئی جو لگ بھگ 4 سال میں سب سے بڑی کمی تھی۔

مارک زکربرگ میٹا کے 35 کروڑ سے زیادہ حصص کے مالک ہیں تو قیمتوں میں کمی بیشی سے وہ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

28 اکتوبر 2021 کو مارک زکربرگ نے فیس بک کا نام بدل کر میٹا رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد میٹا ورس پر توجہ مرکوز کرنا قرار دیا تھا۔

گزشتہ سال ستمبر میں فیس بک کی مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالرز تک پہنچی تھی، آمدنی اور منافع میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔

مگر ایک سال کے دوران میٹا کی مارکیٹ ویلیو میں 700 ارب سے زیادہ ڈالرز کمی آئی ہے اور وہ 268 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

جنوری سے ستمبر 2022 کے دوران میٹا کو میٹا ورس یونٹ رئیلٹی لیٹ میں 9.4 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے مگر مارک زکربرگ اس شعبے میں سرمایہ کاری کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

میٹاورس کی فلیگ شپ ایپ Horizon Worlds کے ماہانہ صارفین 5 لاکھ سے کم ہوکر 2 لاکھ 80 ہزار ہوچکے ہیں۔

مارک زکربرگ جو کبھی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص تھے اب وہ 28 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں :