Time 21 اکتوبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک گروپس میں اب ریلز ویڈیو پوسٹ کرنا ممکن

میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا / فوٹو بشکریہ میٹا
میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا / فوٹو بشکریہ میٹا

فیس بک میں گروپس کا استعمال کروڑوں افراد کرتے ہیں اور اب سوشل نیٹ ورک کے اس سیکشن کو نئے فیچرز سے زیادہ بہتر بنادیا گیا ہے۔

میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ریلز کو فیس بک گروپس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین اپنے گروپس میں ہاؤ ٹو گائیڈز اور دیگر مختصر ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔

اسی طرح گروپس میں گمراہ کن تفصیلات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

گروپ ایڈمنز جھوٹی خبروں پر مبنی پوسٹس کو خودکار طور پر پینڈنگ کے سیکشن میں منتقل کرسکیں گے تاکہ ڈیلیٹ کرنے سے قبل ان کا جائزہ لیا جاسکے۔

کمپنی کے مطابق اس سے گمراہ کن مواد کو وائرل ہونے سے روکنے میں مدد مل سکے گی۔

خیال رہے کہ فیس بک گروپس کو اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے اور نئے فیچرز میں مثبت انگیج منٹ کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :