Time 24 نومبر ، 2022
پاکستان

صدر مملکت آرٹیکل 48 کے تحت آرمی چیف کی تقرری کی ایڈوائس واپس بھیج سکتے ہیں: ماہر قانون

وزیراعظم نئے آرمی چیف کیلئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نامزد کرتے ہیں تو یہ غیرآئینی و غیرقانونی ہوگا: شعیب شاہین/ فائل فوٹو
وزیراعظم نئے آرمی چیف کیلئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نامزد کرتے ہیں تو یہ غیرآئینی و غیرقانونی ہوگا: شعیب شاہین/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے کہا ہےکہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48کے تحت آرمی چیف کی تقرری کی وزیراعظم کی ایڈوائس واپس بھیج سکتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ وزیراعظم نئے آرمی چیف کیلئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نامزد کرتے ہیں تو یہ غیرآئینی و غیرقانونی ہوگا، یہ اس لیے غلط ہوگا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن جس دن مؤثر ہوگا اس دن ان کا جاب میں رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے پچھلے سال فروری تک سیاست میں فوج کی مداخلت قبول کرلی ہے، پچھلے سات آٹھ مہینے کا کنڈکٹ دیکھیں تو کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ سیاست میں مداخلت ختم ہوگئی ہے، نئے آرمی چیف کیلئے سب سے بڑا چیلنج معیشت کی بحالی ہوگا، فوج جس دن حقیقی طور پر غیرسیاسی ہوجائے گی ملک میں سکون آجائے گا۔


مزید خبریں :