24 نومبر ، 2022
سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست مسترد کی۔
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار شبیر اسلم پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔