Time 24 نومبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی فون ہیکر کی خدمات حاصل کرلیں

ایلون مسک / فائل فوٹو
ایلون مسک / فائل فوٹو

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک آئی فون ہیکر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

جارج ہوٹز کو 2007 میں ایک آئی فون کو ہیک کرنے پر شہرت حاصل ہوئی تھی۔

درحقیقت وہ پہلے فرد تھے جو ایک آئی فون کو ان لاک کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جارج ہوٹز کو پہلے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی جس کو انہوں نے مسترد کردیا تھا اور اب انہیں ٹوئٹر کے سرچ آپشن کو ٹھیک کرنے کا کام دیا گیا ہے۔

جارج ہوٹز کو اس خامی کو درست کرنے کے لیے 12 ہفتے دیے گئے ہیں جو بیشتر انجینئر برسوں میں ٹھیک نہیں کرسکے۔

جارج ہوٹز نے خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی ایک کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور انہوں نے ایلون مسک کی جانب سے 12 ہفتوں کی انٹرن شپ کی پیشک قبول کرلی ہے۔

جارج ہوٹز نے کچھ دن قبل ایک ٹوئٹ میں ٹوئٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنی خدمات کی پیشکش کی تھی جسے اب ایلون مسک نے قبول کرلیا۔

جارج ہوٹز کے مطابق وہ سوشل میڈیا کمپنی میں طویل عرصے تک نہیں رہنا چاہتے اور 12 ہفتوں کے دوران ایک ہزار مائیکرو سرورز کی صفائی کرنا چاہتے ہیں۔

جارج ہوٹز نے ٹوئٹر صارفین سے بھی پوچھا ہے کہ کیا وہ ٹوئٹر سرچ کو گوگل سرچ کے متبادل کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

وہ اس سے قبل گوگل، فیس بک اور اسپیس ایکس میں بھی انٹرن کے طور پر کام کرچکے ہیں جبکہ 2015 سے 2018 کے دوران اپنی کمپنی comma.ai کے سی ای او رہے۔

مزید خبریں :