پاکستان
Time 26 نومبر ، 2022

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد اور پنڈی میں کونسے راستے بند ہیں؟

ایکسپریس وے سے پرانے ائیرپورٹ کی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھلی ہے جب کہ فیض آباد مری روڈ راولپنڈی کے داخلی راستے سے بند ہیں: ٹریفک پولیس/ فائل فوٹو
ایکسپریس وے سے پرانے ائیرپورٹ کی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھلی ہے جب کہ فیض آباد مری روڈ راولپنڈی کے داخلی راستے سے بند ہیں: ٹریفک پولیس/ فائل فوٹو

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کے شہر کی سڑکوں کی صورتحال سے شہریوں کو آگاہ کیا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق روات ٹی چوک سے پشاور روڈ کی ٹریفک کے لیےمتبادل روٹ ہے، روات ٹی کراس سے ٹریفک اسلام آباد میں داخل ہو سکتی ہے جب کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سے راولپنڈی کے لیے پرانا ائیرپورٹ روڈ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ ایکسپریس وے سے پرانے ائیرپورٹ کی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھلی ہے جب کہ فیض آباد مری روڈ راولپنڈی کے داخلی راستے سے بند ہیں، آئی جے پی روڈ، مری روڈ اور راولپنڈی کے لیے فیض آباد کے تمام راستے بند ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نائنتھ ایونیو فیض آباد، آئے جے پی کی طرف سے بند کر دی گئی ہے، 26 نمبر چونگی سے ٹریفک کے لیے شاہراہیں کھلی ہیں، اسلام آباد ائیرپورٹ اور موٹر وے ٹریفک کے لیے کھلا ہے، مری روڈ راولپنڈی کی طرف ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے فیض آباد میں متبادل روٹ ہے، متبادل طور پر ٹریفک کو اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ فیض آباد بس ٹرمینل ٹریفک کے لیے بند ہے، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، متبادل طور پر مارگلہ روڈ اور ایوب چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :