دنیا
Time 26 نومبر ، 2022

چین: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

جمعرات کے روز بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا/  فائل فوٹو
جمعرات کے روز بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا/  فائل فوٹو

چین کے شمال مغرب میں واقع علاقے سنکیانگ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جمعرات کے روز بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جب کہ ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے باوجود بھی 10 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے بھی وسطی چین کے شہر آنیانگ کی فیکٹری میں خطرناک آگ بھڑک آٹھی تھی جس میں 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :