Time 26 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

فلم بھول بھلیا کے معروف سینئر اداکار انتقال کرگئے

اداکار پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے تاہم آج انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔__فوٹو: فائل
اداکار پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے تاہم آج انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔__فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں پونے کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم، ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں ہفتے کے روز انتقال کرگئے جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

وہ پچھلے کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے تاہم آج انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

اس سے قبل بھی اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آئی تھی جس کی ان کے اہلخانہ نے تردید کردی تھی۔

وکرم نے 1971 میں امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور پھر کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا۔

جن میں 1990 میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم 'اگنی پتھ' اور 1999 کی فلم 'ہم دل دے چکے صنم' شامل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم 'بھول بھلیا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے'۔

مزید خبریں :