Time 27 نومبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کا کروم براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ

گوگل نے ایک بیان میں یہ مشورہ دیا / فائل فوٹو
گوگل نے ایک بیان میں یہ مشورہ دیا / فائل فوٹو

گوگل نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل کروم براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد کروم براؤزر کو متاثر کرنے والے سکیورٹی بگ سے صارفین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

گوگل نے بتایا کہ CVE-2022-4135 نامی سکیورٹی بگ سے صارفین کو خطرہ لاحق ہے۔

اس سکیورٹی بگ کو ایک سکیورٹی محقق Clement Lecigne نے شناخت کیا تھا جس کے بعد اس کی روک تھام کے لیے گوگل کی جانب سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی۔

گوگل نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 56 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں جس میں یکم جنوری 2022 سے 5 اکتوبر 2022 کے دوران 303 سکیورٹی کمزوریوں کو دریافت کیا گیا۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟

عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :