01 دسمبر ، 2022
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف 20 مارچ سے پہلے الیکشن چاہتی ہے، ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔
امریکی سفیر سے ملاقات پر انہوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کے سفیروں سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، سفیر سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھنا چاہتے ہیں۔