Geo News
Geo News

Time 02 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے: جنرل اسپتال انتظامیہ/ فائل فوٹو
اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے: جنرل اسپتال انتظامیہ/ فائل فوٹو

ٹی وی، فلم اور تھیٹر میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو گرویدہ بنانے والے لیجنڈ اداکار افضال احمد آج دنیا سے رخصت ہوگئے۔

جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو اسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

چند سال پہلے افضال احمد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا جس کے باعث وہ مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے۔

اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ  افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد  ڈراموں اور  200 سے زائد فلموں  میں کام کیا۔

ان کی مشہور فلموں  میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

مزید خبریں :