’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے بھارت میں بھی ریلیز ہونے کی خبریں

2019 سے، پاک بھارت دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے پر پابندی ہے/فوٹوفائل
 2019 سے، پاک بھارت دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے پر پابندی ہے/فوٹوفائل 

جیو فلمز کی پیش کش، لاشاری فلمز اور انسائیکلومیڈیا کا شاہکار دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز  ہونےکی خبریں سرگرم ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ 23 دسمبر 2022 کو بھارت میں بھی ریلیز کی جاسکتی ہے تاہم اب تک اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2019 سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تبادلے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود کچھ بھارتی پنجابی فلمیں پاکستان میں ریلیز ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

اب پاکستان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی بھارت میں ریلیز ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں، توقع ہے کہ دی لیجنڈ  آف مولاجٹ کی بھارت میں ریلیز ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں پاکستان میں بالی وڈ فلموں پر عائد پابندیوں میں بھی نرمی کا باعث بن سکتی ہے۔

دی لیجنڈ آف مولاجٹ عالمی سطح پر 200 کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ مولاجٹ کو قومی سطح پر کئی ریکارڈ بریک کرنے کے ساتھ ساتھ 4 برس میں برطانیہ کے اندر برصغیر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بننے اور سپر ہٹ تامل مووی ”پونین سیلون“ کا ریکارڈ بھی بریک  کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

فلم کو  برطانیہ میں 1.39 ملین پاؤنڈز کا ریکارڈ بزنس کرنے کے بعد بالی ووڈ کی فلم ’پدماوت‘، ’ریس 3‘، ’زیرو‘، ’RRR’ ،‘KGF 2‘، ’سنجو‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ جیسی ہٹ فلموں کو مات دے کر باکس آفس پر برصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر بھی نمایاں ہے۔

مزید خبریں :