Time 05 دسمبر ، 2022
کھیل

پنڈی ٹیسٹ میں شکست پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلش ٹیم کے ہاتھوں پنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم کے خود پر اعتماد اور جارحانہ حکمت عملی نے انہیں میچ جتوایا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنےکا بڑا کریڈٹ انگلش کپتان بین اسٹوکس اور کوچ برینڈن میکلم کو جاتا ہے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

کھیل کے آخری روز انگلینڈ کے 343 رنزکے رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 268 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، انگلینڈ نے اس سے قبل دسمبر 2000 میں کراچی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔

مزید خبریں :