Time 06 دسمبر ، 2022
پاکستان

8 ماہ سے پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے: عمران خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے شہباز شریف کی سرزنش کی گئی جس پر  سینٹورس مال سیل کیا گیا۔

ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنے پر شہباز شریف کی سرزنش پر پی ڈی ایم مافیا کے ذریعے سینٹورس مال کا سیل کیا جانا ظاہر کرتا ہےکہ گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سےکشمیریوں کوبھی منفی پیغام جاتا ہے، ہمارے معزز ججز کے لیے سوال ہےکہ کیا وہ قانون کے محافظ نہیں؟

خیال رہےکہ گزشتہ روز  اسلام آباد میں نجی مال کے مالک اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی وزیراعظم شہباز شریف سے تقریر کے دوران تکرار ہوگئی تھی،  رات گئےسی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے کا دعویٰ کرکے مال  کو سیل کر دیا تھا۔

تاہم اب ملازمین اور تاجروں کے احتجاج کے بعد مال کو ڈی سیل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :