Time 06 دسمبر ، 2022
پاکستان

سپریم کورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم کی بریت کیخلاف اپیل دائر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم رحیم سواتی کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ۔

سپریم کورٹ میں اپیل پروین رحمان کی بہن عقیلہ اسماعیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

اپیل کنندہ کے وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے اور فیصلے میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کے خلاف بھی جلد اپیل دائر کردی جائےگی۔


مزید خبریں :