07 دسمبر ، 2022
کراچی میں 24 کروڑ روپےکی کمیٹی کے اسکینڈل کی مرکزی کردار سدرا خلیل نامی خاتون نے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
خاتون کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
خاتون نے درخواست میں تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئےکہا ہےکہ انہیں کئی افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عدالت تحفظ فراہم کرے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ایس ایس پی کمپلین سیل ایسٹ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ سدرا خلیل پر شہریوں کی کمیٹیوں کی مد میں 24 کروڑ روپے فراڈ کا الزام ہے۔