08 دسمبر ، 2022
سندھ اور بلوچستان میں ملیریا میں مبتلا افراد کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہےجس کے باعث یونیسیف کی مدد لی گئی ہے۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق وزارت صحت نے ملیریا سے نمٹنے کیلئے یونیسیف کو درخواست دی تھی جس پر یونیسیف نے 20 لاکھ مچھر دانیاں دینےکی حامی بھرلی ہے۔
حکام کے مطابق یونیسیف نے چینی سپلائر کو 10 لاکھ مچھر دانیوں کا آرڈر دے دیا ہے، اسی ماہ چین سے 10 لاکھ مچھر دانیاں موصول ہو جائیں گی جبکہ چین سے مزید 10 لاکھ مچھر دانیاں اگلے سال کے آغاز میں ملیں گی ۔
حکام کے مطابق یونیسیف سے ملنے والی مچھر دانیاں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی۔
حکام کا مزید بتانا ہے کہ نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کیسز کم نہیں ہو رہے ہیں۔