پاکستان
Time 08 دسمبر ، 2022

سینیٹ کی نشست بحال ہونے کے بعد فیصل واوڈا کی ٹوئٹ

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو سینیٹ کی نشست پربحال کردیا گیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے— فوٹو: فائل
تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو سینیٹ کی نشست پربحال کردیا گیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو سینیٹ کی نشست پربحال کردیا گیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں سینیٹ کی نشست پربحال کیاگیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونےکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کا 10 مارچ 2021 کا نوٹیفکیشن بحال کردیا گیا ہے۔

فیصل واوڈا بحالی کےبعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کروایا جائےگا۔

اب فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے۔

فیصل واوڈا نے قرآنی آیت شیئر کی جس کا اردو ترجمہ کچھ اس طرح ہے کہ ’اللہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔‘

مزید خبریں :