پاکستان
Time 09 دسمبر ، 2022

ججز خواہشات پر نہیں آئین و قانون کے تحت فیصلےکریں: سعید غنی کا واوڈا فیصلے پر ردعمل

جس نے جرم کیا اس کو بحال اور جو منتخب ہوکر آیا اس کو ڈی سیٹ کررہے ہیں، عدالت کا فیصلہ بنیادی حقوق کےخلاف ہے: صوبائی وزیر محنت— فوٹو:فائل
جس نے جرم کیا اس کو بحال اور جو منتخب ہوکر آیا اس کو ڈی سیٹ کررہے ہیں، عدالت کا فیصلہ بنیادی حقوق کےخلاف ہے: صوبائی وزیر محنت— فوٹو:فائل

سندھ کے وزیر برائے محنت سعید غنی نے سپریم کورٹ کے فیصل واوڈا کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ججز خواہشات پر نہیں آئین اور قانون کے تحت فیصلے کریں۔

سعید غنی کا کہنا تھاکہ قانون کےمطابق فیصل واوڈا کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر نثارکھوڑو منتخب ہوئے، عجیب ہے کہ ایک شخص جس پر الزام تھا اس کو سپریم کورٹ بحال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نثارکھوڑو قانونی طریقے سے منتخب ہوئے ان کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟ 

سعید غنی کا کہنا تھاکہ جس نے جرم کیا اس کو بحال اور جو منتخب ہوکر آیا اس کو ڈی سیٹ کررہے ہیں، عدالت کا فیصلہ بنیادی حقوق کےخلاف ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل واوڈا کو سینیٹ کی نشست پربحال کردیا تھا اور نوٹیفیکشن بھی جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے نثارکھوڑو کی سینیٹ کی کامیابی کا 15 مارچ 2022 کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔ فیصل واوڈا بحالی کے بعد سپریم کورٹ فیصلےکے مطابق سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا کےمستعفی ہونےکےبعد سینیٹ کی خالی ہونےوالی نشست پر انتخاب کروایا جائے گا۔

مزید خبریں :