Time 12 دسمبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کروم میں صارفین کے لیے بہترین شارٹ کٹس کا اضافہ

گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ / رائٹرز فوٹو
گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ / رائٹرز فوٹو

ویب براؤزنگ کے لیے دنیا بھر میں گوگل کروم کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے جس میں اکثر ٹیبز میں اوپن ویب سائٹس کو تلاش کرنا مسئلہ بن جاتا ہے۔

انٹرنیٹ براؤزنگ کے اس مسئلے سے صارفین اکثر پریشان رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گوگل نے کروم میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

یہ فیچر 3 شارٹ کٹس پر مبنی ہے جس سے ٹیبز، بک مارکس اور ہسٹری میں مطلوبہ مواد ڈھونڈنا آسان ہوجاتا ہے۔

اس مقصد کے لیے کروم میں ایڈریس بار میں @ ٹائپ کریں تو نیچے ٹیبز، بک مارکس اور ہسٹری کے آپشن نظر آجائیں گے۔

اگر آپ نے کروم پر بہت زیادہ ٹیبز اوپن کی ہوئی ہیں تو @ ٹائپ کرنے کے بعد نیچے سرچ ٹیب پر کلک کرکے مطلوبہ ویب سائٹ کا نام ٹائپ کرکے انٹر کلک کریں۔

ایسا کرنے پر مطلوبہ ٹیب اوپن ہوجائے گی۔

اسی طرح @ ٹائپ کرکے سرچ بک مارکس پر کلک کرکے مطلوبہ سائٹ کا نام درج کرنے پر اس کا بک مارک مل جائے گا۔

ایک اور آپشن @ ہسٹری کا ہے جس سے براؤزنگ ہسٹری میں ایسی سائٹس کو ڈھونڈ سکتے ہیں جن پر وزٹ تو کیا مگر انہیں بک مارک میں محفوظ نہیں کیا۔

اس کے لیے بھی ایڈریس بار میں @ ٹائپ کرکے نیچے ہسٹری سرچ پر کلک کرکے مطلوبہ سائٹ کے کی ورڈ کا اندراج کریں۔

مزید خبریں :