12 دسمبر ، 2022
ملتان: ٹیسٹ ڈیبیو پر 11 وکٹیں حاصل کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے کی خوشی اپنی جگہ لیکن ٹیم جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی۔
ابرار احمد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے انگلینڈ کے بہترین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جو روٹ اور بین اسٹوکس جیسےکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کوشش ہےآگے بھی اس طرح کی پرفارمنس رہے اور پاکستان ٹیم جیتے۔
ابرار احمد نے کہا کہ محمد رضوان نےکہا تھا بیٹنگ کے دوران گھبرانا نہیں، میں نے آخر میں ہی جانا تھا، انہوں نے کہا تم ہِٹ کرسکتے ہو بس ہِٹنگ کرنا، مجھے لگتا ہے کہ مجھے ایک دو اوورز مزید کھیلنے چاہئیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں بھی کوشش ہوگی کہ اسی طرح بولنگ کروں۔
خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔