13 دسمبر ، 2022
کوئٹہ: بلوچستان کے 36 میں سے 10 سے زائد اضلاع فائربریگیڈ اسٹیشنز اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کی سہولت سے محروم ہیں۔
بلوچستان کے دیگر اضلاع میں اگرچہ ایک ایک فائر وہیکل تو ہے لیکن وہاں تربیت یافتہ عملے اور ضروری آلات میسر نہیں ہے۔
ادھر 30لاکھ کی آبادی والے شہر کوئٹہ میں بھی وسائل اور عملے کی کمی کے باعث آگ بجھانے والے عملے کو اکثرمشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
صوبے کے رہائشی اور کاروباری علاقوں میں تیل بردار گاڑیوں، منی پیٹرول پمپس، ایل پی جی سیلنڈر کے پھٹنے، سوئی گیس لیکیج اور شارٹ سرکٹ کے واقعات کے نتیجے میں آتشزدگی کے حادثات روز کا معمول ہے اور ایسے میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔