16 اکتوبر ، 2016
زاہد حسین...لاہور میں سروسز اسپتال کے اسٹور روم میں آگ لگ گئی ہے۔ فائربرگیڈ عملے کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال میں لگے بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی تھی، جس نے اسپتال کے قریبی اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ بروقت پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم اسٹور میں موجود اسٹریچرز، اے سی اور دیگر قیمتی ساماب جل کر خاکستر ہو گیا۔