Time 13 دسمبر ، 2022
پاکستان

فواد حسن فواد نے نیب ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

عدالت نے فواد حسن فواد کی درخواست پر نیب کو 4 جنوری کیلئےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا/ فائل فوٹو
عدالت نے فواد حسن فواد کی درخواست پر نیب کو 4 جنوری کیلئےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا/ فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ان کے پرنسپل سیکرٹری کی ذمے داریاں انجام دینے والے فواد حسن فواد نے لاہور کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی۔

فواد حسن فواد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا، یہ جھوٹا کیس ہے ہم میرٹ پر جلد فیصلہ چاہتے ہیں  لہٰذا آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں میرٹ پر بری کیا جائے۔

فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست پر احتساب عدالت نمبر 6 کی جج عظمی اختر چغتائی نے سماعت کی۔

عدالت نے فواد حسن فواد کی درخواست پر نیب کو 4 جنوری کیلئےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔

مزید خبریں :