Time 08 ستمبر ، 2020
پاکستان

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: فواد حسن فواد اور اہلخانہ پر فرد جرم عائد

فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ پرفردجرم عائدکردی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں جج محمد اکمل خان نے سابق وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کےخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نےفواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ رباب حسن، وقار حسن اور انجم حسن پر فردجرم عائدکردی۔

ملزمان نے جرم کی صحت سےانکار کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کےخلاف بیانات کےلیے گواہوں کو بھی طلب کرلیا ۔

مزید خبریں :