Time 13 دسمبر ، 2022
کھیل

شاہد آفریدی کا انگلینڈکیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں سرفراز اور شان مسعودکوکھلانےکا مشورہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے بھی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں سرفراز  احمد اور شان مسعود کو کھلانےکا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم  آؤٹ  اسٹینڈنگ کرکٹ کھیل  رہی ہے، ان کے کوچ کی  اپروچ  بہت  جارحانہ ہے، انگلینڈ  اور  پاکستان میں فنشنگ کا فرق ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پچز کا مسئلہ نہیں فرق صرف بنانے کے طریقہ کار کا ہے، انہیں وکٹوں پر ڈومیسٹک میچز کے بھی رزلٹ آتے ہیں،  انگلینڈ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیل رہی ہے، انگلینڈ کا کپتان بھی تگڑا ہے، فیصلے زبردست لیتا ہے۔

 سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور شان مسعود کو تیسرے ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے پاکستان آؤٹ ہو چکا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو اب موقع ملنا چاہیے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل انگلینڈ کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی  تیسرے میچ کے لیے سرفراز احمد اور شان مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنےکا مشورہ دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :