Time 14 دسمبر ، 2022
پاکستان

آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ملک میں ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا: مفتاح

شہباز شریف سیاسی ورثہ داؤ پر لگا کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچارہے ہیں: سابق وزیر خزانہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
شہباز شریف سیاسی ورثہ داؤ پر لگا کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچارہے ہیں: سابق وزیر خزانہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

سابق وزیرع خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی واپسی تک ملک میں ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا ۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  آئی ایم ایف نہ آیا تو دیگر مالیاتی ادارے بھی قرض نہیں دیں گے، دوست ملکوں کے پیسوں سے عارضی ریلیف مل جائے گا ۔

انہوں نے تجویز دی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں کمی ٹیکس بڑھانے کے لیے استعمال کی جائے  جب کہ گیس مہنگی کرنا بھی لازمی ہے ۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ 22 لاکھ میں سے صرف 30 ہزار دکان دار ٹیکس دیتے ہیں،  پاکستان کو امیروں پر ٹیکس لگانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سیاسی ورثہ داؤ پر لگا کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچارہے ہیں۔

مزید خبریں :