14 دسمبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اعظم سواتی کی متنازع ٹوئٹس کیس میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کا فیصلہ سنانے سے قبل تبادلہ کر دیا گیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کردی گئیں جبکہ جج اعظم خان نئے اسپیشل جج سینٹرل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کے اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کے باعث متنازع ٹوئٹ کے کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ 16 دسمبر تک مؤخر کردیاگیا۔
اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے آج اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا۔