14 دسمبر ، 2022
اسلام آباد: کینیا میں قتل ہونے والے سینیئر صحافی ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے لیے قائم اسپیشل جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں 4 اہم شہادتوں کو قلمبند کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے لیے قائم اسپیشل جے آئی ٹی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں 4 اہم شہادتوں کو قلمبندکیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ کل مزید اہم شہادتیں قلمبند کرنےکے لیے گواہان کو طلب کیا گیا ہے۔