Time 15 دسمبر ، 2022
پاکستان

پرویز الٰہی اور دیگر کی رائے ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہ کریں: شاہ محمود کا اعتراف

ملتان: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اعتراف  کیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور کچھ دیگر کی رائے ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔

ایک انٹرویو میں شاہ محمود نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں ریاست کے سوچنے کا وقت ہے، مونس الٰہی نے عمران خان کو پھر یقین دلایا ہے کہ جو بھی فیصلہ وہ کریں گے پرویزالٰہی اس کی تائید کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر سے وفاقی وزرا ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر نہیں، پارلیمنٹ میں لائے جانے والے ایک بل پر صدر کے تحفظات سے متعلق تھی۔


مزید خبریں :