کھیل
Time 21 دسمبر ، 2022

انگلینڈ کیخلاف بدترین شکست پر تنقید، شاہین آفریدی کپتان بابر کے دفاع میں بول پڑے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔

انگلینڈ کے خلاف بدترین شکست کے بعدکرکٹ کے حلقوں میں قومی ٹیم اور بالخصوص کپتان بابر اعظم پر کافی تنقید شروع ہوگئی ہے۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے دفاع میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ 'بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'بابراعظم ہمارا کپتان ہے اور رہےگا'، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اورسوچنا بھی منع ہے۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے مطالبہ کیا کہ' اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم ہمیں جتائے گی ،کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی'۔


مزید خبریں :