Time 21 دسمبر ، 2022
پاکستان

ن لیگ ارکان کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے: آصف زرداری

حمزہ شہباز میرے لیے بلاول بھٹو زرداری سے کم نہیں: آصف زرداری— فوٹو: فائل
حمزہ شہباز میرے لیے بلاول بھٹو زرداری سے کم نہیں: آصف زرداری— فوٹو: فائل 

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے اور وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔

اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ میرے لیے حمزہ شہباز اوربلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، حمزہ شہباز  میرے لیے بلاول بھٹوسے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ ارکان کی تعداد زیادہ ہے لہٰذا پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سابق صدر پنجاب میں وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کو دلانے کیلئے سرگرم ہیں اور پی پی کے حسن مرتضیٰ سمیت 3 افراد کے نام وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

تاہم اب ان خبروں کی تردید ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :