Time 21 دسمبر ، 2022
پاکستان

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنرکو ہٹانے کیلئے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

آئین کے آرٹیکل 101 سب آرٹیکل 3 کے تحت صدرکو اختیارہے کہ وہ گورنرکو گھر بھیج دیں: راجہ بشارت— فوٹو: فائل
آئین کے آرٹیکل 101 سب آرٹیکل 3 کے تحت صدرکو اختیارہے کہ وہ گورنرکو گھر بھیج دیں: راجہ بشارت— فوٹو: فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی تبدیلی کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

صوبائی وزیر راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 101 سب آرٹیکل 3 کے تحت صدرکو اختیارہے کہ وہ گورنرکو گھر بھیج دیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنرکے مس کنڈکٹ کے خلاف اسپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھا جس میں گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسپیکر نے خط میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی اور درخواست کی کہ گورنر پنجاب کو آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آج 21 دسمبر کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ہدایت کو غیر آئینی قرار دے دیا اور آج اجلاس بلانے سے انکار کیا۔

مزید خبریں :