Time 21 دسمبر ، 2022
پاکستان

گورنر پنجاب نے اسپیکرکی گزشتہ روز کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا

اسپیکر نے رولنگ میں غیرقانونی نکات اٹھائے ہیں اور ہائیکورٹ کیس اور منظور وٹو کیس کی غلط مثال دی ہے: گورنر پنجاب— فوٹو:فائل
اسپیکر نے رولنگ میں غیرقانونی نکات اٹھائے ہیں اور ہائیکورٹ کیس اور منظور وٹو کیس کی غلط مثال دی ہے: گورنر پنجاب— فوٹو:فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی گزشتہ روز کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

گورنر نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا ہے کہ آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھاکہ اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی پسند کو ملحوظ خاطرنہ رکھیں، اسپیکر ایمانداری اور غیرجانبداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اسپیکر نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے، اس سے انحراف نہیں کرسکتے، اسپیکر نے رولنگ میں غیرقانونی نکات اٹھائے ہیں اور ہائیکورٹ کیس اور منظور وٹو کیس کی غلط مثال دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آج کے روز اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم اسپیکر نے گورنر کی ہدایت کو غیر آئینی قرار دینے کی رولنگ جاری کرتے ہوئے آج اجلاس طلب نہیں کیا۔

مزید خبریں :