Time 22 دسمبر ، 2022
پاکستان

خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان عدالت طلب

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 18 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 18 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت  نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس  میں عمران خان کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی  ٹی آئی عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کیا ہے جس کے لیے سینئر سول جج رانا مجاہد نے سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

علاوہ  ازیں اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

واضح رہےکہ عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران خاتون جج کودھمکی دی تھی اور بعد ازاں عدالت سے معافی بھی مانگی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی خاتون جج کی عدالت میں بھی پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے عدالتی عملے سے خاتون جج کو ان کی معافی سے متعلق  آگاہ کرنے کا کہا تھا۔

مزید خبریں :