24 دسمبر ، 2022
امریکی کانگریس نے 1.7 کھرب ڈالرز کے اخراجاتی بل کی منظوری دے دی، بل میں پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔
امریکی اخراجاتی بل میں پاکستان کیلئے مختص کی جانے والی یہ رقم جمہوریت کےفروغ اور صنفی مساوات کی ترویج کیلئے استعمال کی جائے گی۔
بل میں یوکرین کیلئے 45 ارب ڈالرز کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
امریکی کانگریس کی جانب سے سن 2000 میں پاکستان کو25 ملین ڈالر دیے گئے تھے۔