Time 25 دسمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا حسنین دریشک کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار، بیٹے مونس جیسا قرار دیدیا

حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ہیں، انکی پرفارمنس بہت اچھی ہے، وہ کام جاری رکھیں گے: پرویز الٰہی۔ فوٹو فائل
حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ہیں، انکی پرفارمنس بہت اچھی ہے، وہ کام جاری رکھیں گے: پرویز الٰہی۔ فوٹو فائل

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کر دیا۔

حسنین بہادر دریشک نے چند روز قبل ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تلخ کلامی کے بعد انہیں اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اجازت کے بغیر گفتگو کرنے سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے تھے اور استعفے کی دھمکی دیکر اجلاس سے چلے گئے تھے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی، حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنے محکمےکو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں، حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں :