وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، عمران نے حتمی حکمت عملی کیلئے اجلاس طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے__فوٹو: فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے__فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس زمان پارک میں عمران خان کی زیرصدارت ہوگا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اورپنجاب کی سینئر لیڈرشپ کا فالو اپ اجلاس آ ج دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی  حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والی کمیٹی آج عمران خان کو بریف کرےگی، اجلاس میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے زیربحث آئے معاملات سے عمران خان کوبریف کیا جائےگا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس 28 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، عمران خان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق حکمت عملی طے کی جائےگی۔

مزید خبریں :