Time 31 دسمبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

آج رات 12 بجے سے واٹس ایپ کن فونز میں چلنا بند ہوجائے گا؟

دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے 49 فونز ہیں جن میں یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی__فوٹو: فائل
دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے 49 فونز ہیں جن میں یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی__فوٹو: فائل

واٹس ایپ جو صارفین کے لیے ہر کچھ دن بعد ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرادیتا ہے، اب بہت سے صارفین کے لیے نئے سال (2023) میں استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔

ہر سال کی طرح اس سال کے اختتام پر بھی  بہت سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین 2023 میں پیغام رسانی کی یہ ایپلی کیشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔

اس سے قبل ایپل نے اکتوبر میں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئی او ایس 10 اور 11 استعمال کرنے والے صارفین تک واٹس ایپ کی رسائی ممکن نہیں ہوگی جس کے بعد کمپنی نے آئی او ایس کو اپ ڈیٹ کرنے پر زور دیا تھا۔

تاہم اب 2 آئی فون سمیت 49 اسمارٹ فونز والے صارفین آج رات 12 بجے کے بعد سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے 49 فونز ہیں جن میں یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

  • iPhone 5
  • iPhone 5c
  • Archos 53 Platinum
  • Grand S Flex ZTE
  • Grand X Quad V987 ZTE
  • HTC Desire 500
  • Huawei Ascend D
  • Huawei Ascend D1
  • Huawei Ascend D2
  • Huawei Ascend G740
  • Huawei Ascend Mate
  • Huawei Ascend P1
  • Quad XL
  • Lenovo A820
  • LG Enact
  • LG Lucid 2
  • LG Optimus 4X HD
  • LG Optimus F3
  • LG Optimus F3Q
  • LG Optimus F5
  • LG Optimus F6
  • LG Optimus F7
  • LG Optimus L2 II
  • LG Optimus L3 II
  • LG Optimus L3 II Dual
  • LG Optimus L4 II
  • LG Optimus L4 II Dual
  • LG Optimus L5
  • LG Optimus L5 Dual
  • LG Optimus L5 II
  • LG Optimus L7
  • LG Optimus L7 II
  • LG Optimus L7 II Dual
  • LG Optimus Nitro HD
  • Memo ZTE V956
  • Samsung Galaxy Ace 2
  • Samsung Galaxy Core
  • Samsung Galaxy S2
  • Samsung Galaxy S3 mini
  • Samsung Galaxy Trend II
  • Samsung Galaxy Trend Lite
  • Samsung Galaxy Xcover 2
  • Sony Xperia Arc S
  • Sony Xperia miro
  • Sony Xperia Neo L
  • Wiko Cink Five
  • Wiko Darknight ZT

مزید خبریں :