وزارت داخلہ نے عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے عمر فاروق ظہور کا نام کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے عمر فاروق ظہور کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے نکالنے پر یہ فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے وقت ایف آئی اے نے عمر فاروق ظہور کے خلاف ہائی پروفائل تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر انٹرپول نے عمر فاروق کے ریڈ وارنٹ جاری کیے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے عمر فاروق ظہور کے خلاف تحقیقات کیں تو بے گناہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور اس انکشاف کے بعد پاکستانی خبروں کی سرخیوں میں آئے کہ انہوں نے دبئی میں ایک لین دین کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کی قیمتی گراف گھڑی، وہ مشہور گھڑی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی، فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی۔

مزید خبریں :