29 دسمبر ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے نامور اداکار فردوس جمال کی صحت میں بہتری پر اظہار تشکر کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایک کروڑ روپےکا امدادی چیک فردوس جمال کو دیے جانے سے متعلق رپورٹ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے نامور فنکار کے علاج کے تمام اخراجات سرکاری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فردوس جمال سے رابطہ رکھنے اور ان کی صحت سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے گزشتہ روز فردوس جمال سےلاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے امدادی چیک ان کے حوالے کیا تھا۔
واضح رہےکہ سینیئر اداکار فردوس جمال کینسرکے مرض میں مبتلا ہیں اور زیر علاج ہیں۔