Geo News
Geo News

Time 30 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اداکار عنایت خان کو’ چوتھی مرتبہ‘ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

رات کو جم سے گھر واپسی پر تقریباً 12:35 پر دو ضرورتمند لڑکوں نے میرا سیل فون اور کچھ ضروری سامان پستول دکھا کر لے لیا: عنایت خان کی انسٹااسٹوری/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 رات کو جم سے گھر واپسی پر تقریباً 12:35 پر دو ضرورتمند لڑکوں نے میرا سیل فون اور کچھ ضروری سامان پستول دکھا کر لے لیا: عنایت خان کی انسٹااسٹوری/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

اداکار عنایت خان بھی اسٹریٹ کرمنلز کا شکار ہوگئے جس کی اطلاع  انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

عنایت خان نے انسٹاگرام اسٹوری درج کرتے ہوئے بتایا کہ رات کو جم سے گھر واپسی پر تقریباً 12:35 پر 2ضرورت مند لڑکوں نے پستول دکھا کر  میرا سیل فون اور کچھ ضروری سامان چھین لیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکار نے لکھا کہ میں یہ بات شاید اسٹیٹس پر شیئر نہیں کرتا لیکن یہ میرے ساتھ چوتھی بارہوا ہے۔

عنایت خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر درخواست بھی کہ  میری سندھ پولیس سے مودبانہ گزارش ہے کہ برائے مہربانی اسٹریٹ کرائمز پر قابو پائیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو انصاف دینے میں وقت لگے گا لیکن اپنا 100 فیصد دیں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں۔