30 دسمبر ، 2022
کراچی میں شہری عوامی مقامات اور ہوٹلوں کے بعد حجام کی دکان پر بھی اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہ رہ سکے۔
گزشتہ روز بلدیہ ٹاون میں واقع حجام کی دکان میں ڈاکو گھس گئے جہاں انہوں نے دکان میں بیٹھے سب کے سب افراد کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔
بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی جس میں 2 مسلح افراد کو اسلحہ کے زور پر دکان میں موجود افراد کو لوٹ کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دو روز پہلے گلشن اقبال میں کلاشنکوف کے زور پر بیک وقت 20 افراد کو لوٹا گیا تھا۔