03 جنوری ، 2023
لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو گولیوں کے تین ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا، واقعے کی جگہ سے ملنے والے10 گولیوں کے خول فارنزک کیلئے بھجوائے گئے تھے، جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فارنزک کو بھجوائی گئی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جس ٹرک پر سوار تھےاس کےبائیں جانب سے فائر کیے گئے، فارنزک لیبارٹری کو 33 شواہد بھجوائےگئےتھے ، شواہد سی سی پی او آفس، ڈی پی او وزیر آباد اور جےآئی ٹی ارکان نے بھجوائے۔
علاوہ ازیں حملے میں مارے گئے شخص معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق معظم گوندل کے سر کے پیچھے ایک گولی لگی، معظم پر گولی اونچائی سے چلائی گئی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔