Time 04 جنوری ، 2023
پاکستان

سندھ حکومت نےکراچی اورحیدرآباد میں نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کےنوٹس پر سندھ حکومت نے حیدرآباد سمیت کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

سندھ حکومت نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کے نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹرزکی معطلی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نےگزشتہ دنوں سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے ان کی تقرریوں کے احکامات واپس لینےکی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :