Time 04 جنوری ، 2023
پاکستان

اعتمادکے ووٹ میں پرویز الہٰی کو 25 سے 30 ارکان ووٹ نہیں دیں گے: جاویدلطیف کا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہےکہ اعتمادکے ووٹ میں پرویز الہٰی کو 25 سے 30 ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آپس کی بات' میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نےکہا اگلے10 سے 15 روز بعد پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نظر نہیں آرہے۔

 دوسری جانب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں پرویز الہٰی کے لیے 186 ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہےکہ بعض ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانےکا خدشہ ہے۔

اس وقت تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق انہیں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور اگر دو ارکان بھی غیر حاضر ہوئے تو پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ ہار جائیں گے۔

عمران خان نے 11 جنوری سے پہلے ہر صورت میں اعتماد کا ووٹ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے اور اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال اور محمود الرشید کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :