09 جنوری ، 2023
کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی مہم زور پکڑنے لگی ہے۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول ہاؤس سے اسٹار گیٹ تک انتخابی ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کراچی سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو چکا ہے، شہر کا اگلا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا۔
پی ٹی آئی کے تحت خواتین کنونشن سے مرکزی رہنماوں نے خطاب کیا، اسد عمر نے کراچی کو حقوق دلانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ 15 تاریخ کو بلّے پر مہر لگانی ہے تاکہ کراچی کا میئر بھی پی ٹی آئی کا ہو۔
جماعت اسلامی کی جانب سے باغ جناح میں جلسہ کیا گیا جس میں حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جوڑ توڑ کا عمل بند کرکے شہریوں کو نمائندے منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے۔