Time 11 جنوری ، 2023
پاکستان

بلدیاتی انتخابات: سندھ حکومت نے پہلی بار خواجہ سراؤں کو نمائندگی کا موقع دیدیا

ہمارے پاس شہر کا کچرا ٹھکانے لگانے کا بھی پلان ہے، ہم کونسل جاکر شہر کا مقدمہ لڑیں گے: خواجہ سرا_فوٹو: فائل
ہمارے پاس شہر کا کچرا ٹھکانے لگانے کا بھی پلان ہے، ہم کونسل جاکر شہر کا مقدمہ لڑیں گے: خواجہ سرا_فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی بلدیاتی انتخابات میں نمائندگی کا موقع دیا ہے۔

کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن میں میونسپل کارپوریشنز میں خصوصی نشست پر پہلی بار خواجہ سرا کونسل کا حصہ ہوں گے۔

اس موقع پر خواجہ سرا شہزادی رائے نے کہا کہ ہمارے پاس شہر کا کچرا ٹھکانے لگانے کا بھی پلان ہے، ہم کونسل جاکر شہر کا مقدمہ لڑیں گے۔

خیال رہے کہ  15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں پولنگ ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں :