Time 12 جنوری ، 2023
پاکستان

راولپنڈی: غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قبضہ گروپوں میں جدید اسلحے کا استعمال

پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں 107 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا/ فائل فوٹو
پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں 107 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا/ فائل فوٹو

راولپنڈی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قبضہ گروپوں کی جانب سے زمینوں پر قبضوں کیلئے جدید اسلحے کا استعمال اور قتل و غارت معمول بن گیا ، سوسائٹیزکے گروپوں میں ہونے والی لڑائیوں کے باعث علاقے میں خوف وہراس معمول بن گیا۔

راولپنڈی کے علاقوں چکری اورچونترہ کئی روز سے مسلسل فائرنگ سے گونج رہے ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مبینہ قبضہ گروپوں نے زمینوں پر قبضے جمانے کے لیے پرائیویٹ ملیشیا کرائے پر حاصل کر رکھی ہیں جوآئے روز ایک دوسرے پر فائرنگ ہی نہیں گولہ باری بھی کرتے ہیں جس سے علاقے میں جنگ کا گماں ہوتا ہے۔

پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں 107 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا۔

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ پرنجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 470 کے قریب ہے جن میں سے 172 غیرقانونی جب کہ 72 جعلی ہیں،  غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 55 ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خوف ہراس کی فضا مسلسل بڑھ رہی ہے، قبضہ گروپوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کیاجائے تاکہ وہ سکھ کاسانس لے پائیں۔

مزید خبریں :